اچھے برے طالبان میں کوئی تمیز نہیں، سرتاج عزیز

این این آئی  پير 10 اگست 2015
  پاکستان افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے،سرتاج عزیز۔فوٹو: فائل

پاکستان افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے،سرتاج عزیز۔فوٹو: فائل

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں تمیز نہیں کرتا، سب کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

مشیر خارجہ کا یہ بیان امریکی حکام کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پر سامنے آیا۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اچھے برے طالبان کے درمیان فرق روا نہیں رکھتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔