ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گا، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2016
قومی سلیکشن کمیٹی نوجوانوں کو موقع فراہم کر اچھے فیصلے کررہی ہے، شاہد آفریدی- فوٹو؛ فائل

قومی سلیکشن کمیٹی نوجوانوں کو موقع فراہم کر اچھے فیصلے کررہی ہے، شاہد آفریدی- فوٹو؛ فائل

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نوجوانوں کو موقع دے کر اچھے فیصلے کررہی ہے جب کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں واپس آؤں گا۔

دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کئے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اچھا کام کررہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس سال  ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس اور پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں کم بیک کروں گا۔

واضح رہےکہ قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان  کیا ہے جس میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمراکمل شامل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔