پاکستان کے حق میں بیان پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ

ویب ڈیسک  منگل 23 اگست 2016
بھارتی وزیردفاع کی جانب سے پاکستان کو جہنم کہنے کے بیان کی مذمت کرتی ہوں، اداکارہ رامیا فوٹو: فائل

بھارتی وزیردفاع کی جانب سے پاکستان کو جہنم کہنے کے بیان کی مذمت کرتی ہوں، اداکارہ رامیا فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کو کسی کی بھی جانب سے حق  بات کرنا کس قدر ناگوار گزرتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے حق میں حقیقت پسندانہ بیان دینے پر کانگریس سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویا سپانڈانا رامیا نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کے جواب میں  کہا کہ پاکستانی بھی ہمارے جیسے لوگ ہیں اور پاکستان بالکل بھی جہنم جیسا نہیں ہے جس پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر پرنسپل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

دوسری جانب بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کہا اس لئے بغاوت کا مقدمہ ختم کیا جائے۔ رامیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اور پاکستان سے متعلق اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گی جب کہ  اداکارہ کے بیان کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی جیت کا جشن منانےوالے 68 کشمیری طلباء پر بغاوت کا مقدمہ

واضح رہے کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک یوتھ پارلیمنٹینرینز کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔