- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار پر ڈھابے میں کام کرنے کی نوبت کیوں آئی ؟
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار سنجے مشرا نے کامیابی کے باوجود اپنے فلمی کیریئر کے دوران ڈھابے میں کام کیا۔
بالی ووڈ فلموں میں ہمیشہ مرکزی کرداروں کو فلم کی کامیابی کی وجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے فلم میں جان ڈال دینے والے چند کردار بھی ہوتے ہیں جن میں ایک نام سنجے مشرا کا بھی ہے جو ’دل والے، گول مال، دھمال، گرینڈ مستی اور کک جیسی ایکشن اور مزاحیہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں لیکن اداکار نے کامیابی کے باوجود ڈھابے پر کام کرنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
بالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار سنجے مشرا نے ڈھابے میں کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ میری زندگی میں ایک دور ایسا بھی تھا جب میں بُری طرح بیمار تھا اور ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا لیکن اُس کے باوجود میرے والد مجھے دوسرے اسپتال لے گئے اور ایک ماہ علاج کے بعد میں ٹھیک ہو گیا لیکن میرے والد انتقال کر گئے اور وہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا۔
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ والد کے انتقال کے بعد زندگی سمجھ آئی جب کہ فلم گول مال اور دھمال کی ریلیز کے بعد مجھے اپنی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دی، شراب اور سگریٹ نوشی کا شوق پورا کرنے کے لئے ایک بزرگ کے ڈھابے پر نوکری کرنا شروع کی، وہ میری بہت نگرانی کرتے تھے لیکن مقبولیت کی وجہ سے لوگ مجھ سے بہت باتیں کرتے تھے اور یہ سب مالک کو پسند نہیں تھا اسی مقبولیت نے میری نوکری بھی چھین لی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔