رنویرسنگھ کی فلم ’سمبا‘ ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 دسمبر 2018
فلم  کا پائریٹڈ ورژن غیرقانونی ویب سائٹ تمل روکرز پر دستیاب ہے فوٹوفائل

فلم کا پائریٹڈ ورژن غیرقانونی ویب سائٹ تمل روکرز پر دستیاب ہے فوٹوفائل

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ اورسارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اورساؤتھ کی فلموں کوریلیز کے روز ہی آن لائن لیک کرنے کے حوالے سے بدنام غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ کوبھی ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن کردیاتھا۔ فلم کا پائریٹڈ ورژن ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں سے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھی جاسکتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا

دوسری جانب فلم لیک ہونے کے بعد فلمساز اینٹی پائریسی یونٹ کے ساتھ مل کر فلم کی پائریٹڈ کاپیز کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سمبا‘ کا پہلے دن کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق فلم نے ریلیز پہلے روز 20 کروڑ 72 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔