فردوس جمال اور ماہرہ کے تنازع میں شان بھی کود پڑے

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2019
فردوس صاحب نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کچھ کہا اسے سن کر افسوس ہوا، شان فوٹوفائل

فردوس صاحب نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کچھ کہا اسے سن کر افسوس ہوا، شان فوٹوفائل

کراچی: اداکار شان نے پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے بارے میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے چند روز قبل ایک شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں  کہا تھا کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے انہیں اب ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار ادا کرنے چاہئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کو ہیروئن نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے

فردوس جمال کے اس بیان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں طوفان مچادیا اوربہت سے فنکاروں نے فردوس جمال کے بیان کی مذمت کی۔اداکار شان نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فردوس صاحب نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اسے سن کر افسوس ہوا۔ لیکن ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اسے دیکھ کر بھی افسوس ہورہا ہے۔ فردوس صاحب نے اپنے آخری انٹرویو کے علاوہ اس انڈسٹری کو بہت کچھ دیا بھی ہے۔ ماہرہ خان پاکستان کی اسٹار ہیں اور کوئی بھی بیان ان سے ان کی شہرت نہیں چھین سکتا جب کہ فردوس صاحب ہماری انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں۔

https://twitter.com/mshaanshahid/status/1156462273512247296

اس خبرکوبھی پڑھیں: فردوس جمال کی تنقید پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کے شومیں کہا تھا کہ کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔ ماہرہ خان ماڈل تو ہوسکتی ہیں لیکن نہ وہ اچھی اداکارہ ہیں اور نہ اچھی ہیروئن۔ ماہرہ خان نے فردوس صاحب کے اس بیان کے جواب میں کہا تھا کہ یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔