- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
راج کندرا کی پول کھولنے کے بعد بھارتی ماڈل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
ممبئی: بھارتی ماڈل و اداکارہ ساگریکا شونا ثمن نے الزام لگایا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کیس میں بیان دینے کے بعد انہیں ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
راج کندرا کو 19 جولائی کی رات غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف فحش فلمیں بنائیں بلکہ انہیں مختلف موبائل ایپس پر نشر بھی کیا۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بہت سی ماڈلز اور اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔
ان ہی خواتین میں سے ایک اداکارہ و ماڈل ساگریکا شونا ثمن بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے اس سے قبل راج کندرا کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا تھا کہ راج نے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا اور اب ساگریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں واٹس ایپ اور میسنجر پر انتہائی نازیبا اور دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہرکی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا ردعمل
بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل ساگریکا نے بتایا کہ وہ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئی ہیں۔ فون کرنے والے ان کا ریپ کرنے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ لوگ انہیں مختلف نمبرز سے فون کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ راج کندرا نے کیا غلط کیا ہے۔
فون پر دھمکیاں دینے والے لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ تم لوگ فحش فلمیں دیکھتے ہو اسلیے ہم ایسی فلمیں بناتے ہیں۔ ماڈل ساگریکا کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس کے علاوہ انہوں نے فون پر دھمکیاں دینے والے لوگوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار
واضح رہے کہ ماڈل ساگریکا شونا ثمن ابتدا ہی سے راج کندرا کیس میں کافی فعال رہی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ راج کندرا کے سابق پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) اومیش کمات نے ان سے ایک ویب شو میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ مجھے ویب شو کے لیے آن لائن آڈیشن دینا پڑے گا۔ میں آڈیشن دینے کے لیے راضی ہوگئی تھی کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام آڈیشنز آن لائن ہی ہورہے تھے۔ بہرحال جب آڈیشن شروع ہوا تو اس نے مجھ سے لباس اتارنے کے لیے کہا جس پر میں نے آڈیشن کو مزید آگے بڑھانے سے منع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے راج کندرا کے گھر سے 70 فحش فلمیں برآمد کرلیں
واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں موبائل ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائم برانچ میں فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں اپیس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس درج ہوا تھا۔ ہم نے راج کندرا کو اس کیس میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا ہے اور ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔