امیتابھ کی محبوبہ ریکھا کی جیا بچن سے صلح ہو گئی

نیوز ڈیسک  اتوار 10 جنوری 2016
ریکھا اور جیا کی ایک ساتھ آخری فلم ’’سلسلے‘‘ 1981ء میں ریلیز ہوئی تھی,فوٹو : فائل

ریکھا اور جیا کی ایک ساتھ آخری فلم ’’سلسلے‘‘ 1981ء میں ریلیز ہوئی تھی,فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت اور اپنے وقت کی کامیاب اداکاراؤں ریکھا اور جیا بچن کے درمیان جاری سرد جنگ سے کون واقف نہیں ہوگا تاہم اب دونوں اداکاراؤں نے پچھلے گلے شکوے بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ لائف کے مطابق دونوں اداکاراؤں کی ملاقات گزشتہ رات منعقد ہونے والی اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہوئی۔ ایوارڈ شو کے دوران ریکھا اور جیا بچن ایک ساتھ بیٹھیں اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا، جیا بچن کے شوہر اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی سابق گرل فرینڈ رہ چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں اداکاراؤں کو کئی سال سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

ریکھا اور جیا کی ایک ساتھ آخری فلم ’’سلسلے‘‘ 1981ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم ’’سلسلے‘‘ کی ریلیز کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب یہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کسی شو میں نظر آئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔