رنبیر کپور اپنے دادا ’’راج کپور‘‘ پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کریں گے

ویب ڈیسک  بدھ 27 جولائی 2016
رشی کپور اور رندھیر کپور نے فلم  میں مرکزی کردار کے لیے رنبیر کپور کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

رشی کپور اور رندھیر کپور نے فلم میں مرکزی کردار کے لیے رنبیر کپور کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنے دادا ’’راج کپور‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار راج کپور نے فلم نگری پر کئی دہائیاں راج کیا اور بے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے فلموں میں کئی لیجنڈری اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں ان کی جوڑی نرگس کے ساتھ ہی شہرت حاصل کرسکی ہے لیکن اب فلم نگری کے سپر ہیرو کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیر اور رنویر کے انوکھے ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنے دادا راج کپور کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے لیے رواں سال ہی شوٹنگ شروع کی جائے گی جب کہ  اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور نے فلم  میں مرکزی کردار کے لیے رنبیر کپور کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کردیا ہے جس کے بعد فلم کو  آر کے فلمز کے بینرتلے بنایا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کی رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش پوری ہوگئی

واضح رہے کہ ادکار رنبیر کپور فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل فواد خان، ایشوریارائے اور انوشکامرکزی کردار ادا کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔