شاہ رخ اور اکشے دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں شامل

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
فوربز میگزین کی فہرست میں کنگ خان 8 ویں اور اکشے کمار 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ فوٹو؛ فائل

فوربز میگزین کی فہرست میں کنگ خان 8 ویں اور اکشے کمار 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ فوٹو؛ فائل

لاس اینجلس: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار دنیا میں سب سے کمائی کرنے والے اداکاروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہوگئے۔

امریکی میگزین فوربز نے رواں سال  دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق ہالی ووڈ  کے اداکار ڈین جانسن 652 کروڑ سے زائد کمائی کرکے سرفہرست ہیں جب کہ اداکار جیکی چن 600 کروڑ آمدنی کے ساتھ دوسرے اور میٹ ڈیمن 550 کروڑ سے زائد کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دپیکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے  جس کے مطابق کنگ خان 330 کروڑ آمدنی کے ساتھ 8 ویں اور اکشے کمار 300 کروڑ کمائی کے ساتھ 10 ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ  بھارت میں 250 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی فلموں کے ہیرو سلمان خان  ٹاپ 10 میں جگہ تو نہ بنا سکے لیکن ٹاپ 20 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے اور280 کروڑ آمدنی کے ساتھ فہرست میں 14 ویں نمبر پرہیں۔ اس کے علاوہ میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی 200 کروڑ کمائی کے ساتھ 18 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فوربز میگزین کی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں دپیکا پڈوکون 10 نمبر پرتھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔