پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 23 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 4 نومبر 2016
مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔  فوٹو؛ فائل

مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

پشاور: مچنی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 23 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے مچنی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 23 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جن میں 5 دستی بم برآمد ، 170 ایس ایم جیز، 4 ہزار947 راؤنڈز، 303 رائفلز، 9 چائنہ رائفلز، 11 ریپیٹرز اور 161 پستولیں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔