کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں، سلمان خان

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2016
سلمان خان نے شوکے آخرمیں کترینہ کی طرح ڈانس بھی کیا۔ فوٹو: فائل

سلمان خان نے شوکے آخرمیں کترینہ کی طرح ڈانس بھی کیا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان نے اپنی سابقہ گہری دوست اداکارہ کترینہ کیف سے علیحدگی تو اختیار کرلی تھی تاہم وہ ان کی اداکاری کے آج تک معترف ہیں جہاں کبھی وہ اداکارہ کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے مچلنے لگ جاتے ہیں تو اب وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں اربازخان اورسہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو “کافی ود کرن” میں شرکت کی،  شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ہے۔ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان کرن نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان نے جب بہترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراؤں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں، ان جیسا کوئی بھی نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان کترینہ  کے ساتھ فلم میں اداکاری کے لیے مچلنے لگے

سلمان خان کے جواب کے بعد ان کے بھائی سہیل خان نے کہا کہ سلمان یہ بات کہنے کے لیے مررہے تھے اس لیے جواب انہوں نے دے دیا جب کہ کرن جوہرنے کترینہ کی تعریف پر سلمان خان سے کہا کہ وہ اداکارہ کے معروف آئٹم سانگ شیلا کی جوانی کی طرح رقص کریں تو وہ اس پربھی نہ رکے اور کترینہ کی طرح ڈانس بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔