- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
نیلم منیر نے ڈانس والی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
لاہور: ماڈل واداکار نیلم منیر نے کہاہے کہ میری ڈبیو فلم’’چھپن چھپائی‘‘ عیدالفطر پر ریلیز ہوگی، جس کی عکسبندی مکمل ہوچکی، صرف ایک گانا رہ گیا جس کو پروڈیوسر اور ہدایتکار بیرون ملک شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ڈانس وڈیو میں ایسا کچھ نہیں کہ جس کی وجہ سے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، فرینڈلی اور ہنس مکھ ہوں جس کا غلط مطلب لیا جارہا ہے۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ یہ وڈیو ایک ماہ پرانی ہے جو میری ایک دوست نے گاڑی میں بیٹھے ہوئی بنائی تھی ،اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ یہ سب میں نے جان بوجھ کر سستی شہرت کے لیے خود سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے تو ایسا کچھ نہیں ۔مجھے اس طرح کی شہرت اور مقبولیت کی کوئی ضرورت نہیں تاہم کراچی اور لاہور میں بننے والی میگا ڈرامہ سیریلز پروجیکٹس کر رہی ہوں۔ ان دنوں لاہور آن ائیر جانے والی سیریل کی ریکارڈنگ کے لیے آئی ہوئی ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : صبا قمر نیلم منیر کی حمایت میں نکل آئیں
نیلم منیر نے کہا یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو میں نے اپنی والدہ اور بہن کو بتایا جنہوں نے میری ہمت بندھائی اور کہا کہ تم نے اس میں ایسا کچھ نہیں کیا کہ جس کی وجہ سے پریشان ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہرحال وڈیو کو لڑکیوں نے پسند کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ دوست واحباب سبھی جانتے ہیں کہ میں فرینڈلی ہوں اور فرصت کے لمحات کو بھرپور انجوائے کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ میں کام کرنا میرا ایک اچھا تجربہ ہوا ہے یہ میرے فلمی کیرئیر کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ مجھے مزید فلموں کے لیے اسکرپٹس آئے ہوئے ہیں جن میں سے جو پسند آیا تو اس کو فائنل کرکے اس کی تفصیلات میڈیا کو خود بتاؤں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔