- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
سنجے لیلا کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی
کولہاپور: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہاپور میں نامعلوم حملہ آورں نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سیٹ کوآگ لگادی۔
ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے اور فلم کی شوٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چند ہفتے قبل فلم پرتاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے راجستھان کی مقامی افراد نے جے پور میں فلم کے سیٹ پر دوران شوٹنگ حملہ کردیا تھا لیکن اب فلم کے خلاف بھارت کی دوسری ریاست میں بھی رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر مشتعل افراد کا حملہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہارشٹرا کے شہر کولہاپور میں فلم ’’پد ماوتی‘‘کی شوٹنگ کے لیے سیٹ تعمیر کیا جارہا تھا کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے سیٹ پر حملہ کیا اور سیٹ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا جب کہ حملہ آوروں نے زیر تعمیر سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سیٹ کو آگ لگادی جس سے سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
سیٹ کو آگ لگائے جانے کے بعد فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں شاہد کپور،رنویر سنگھ اوردپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔