صبا قمر اب قندیل بلوچ کے روپ میں

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 مئ 2017
صبا قمر مرحومہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی، فوٹو؛ فائل

صبا قمر مرحومہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی، فوٹو؛ فائل

کراچی: اداکارہ صبا قمرقندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار میں ادا کریں گی۔

ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر ماڈل گرل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’باغی‘‘میں مرکزی کردار کے لیے نہایت پرجوش ہیں اور انہوں نے اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے بھرپور تیاری شروع کردی ہے جب کہ فلم میں کام کرنے کی تصدیق خود اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی کردی ہے۔

گزشتہ سال بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’پیراگان پروڈکشن ہاؤس‘‘ کے بینر تلے بنائی جائے گی جسے شازیہ خان نے تحریر کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض فاروق رند سر انجام دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ شروع

دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پرفلم  میں اپنے کردار کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے مرحومہ قندیل بلوچ کی طرح کا روپ اپنا رکھا ہے جس میں وہ قندیل سے کافی مماثلت میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم کے لیے کافی محنت کررہی ہوں اور قندیل کی زندگی سب کے سامنے لانے کی بھرپور کوشش کررہی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبایا، بھائی کا اعترافی بیان

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔