ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  پير 10 جولائی 2017
ماہرہ کوبہترین لباس اور مختصر وقت میں بین الاقوامی طور پر شناخت بنانے کیلئے ایوارڈزسے نوازا گیا؛فوٹوفائل

ماہرہ کوبہترین لباس اور مختصر وقت میں بین الاقوامی طور پر شناخت بنانے کیلئے ایوارڈزسے نوازا گیا؛فوٹوفائل

ممبئی: پاکستان کی ناموراورخوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے 8 ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں شرکت کرکے دو ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی قسمت کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے، ماہرہ کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ ان کی بے پناہ خوبصورتی کے دیوانے پوری دنیا میں موجود ہیں، ماہرہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کےلباس کا انتخاب اور اسٹائل بھی سب سے منفرد ہے جب ہی تو بہت کم عرصے میں پوری دنیا ان کی دیوانی بن گئی ہے، ان کی خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں انہیں دو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان نے لبنان کے شہر بیروت میں 8 ویں انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہیں بہترین لباس اور مختصر وقت میں بین الاقوامی سطح پرشناخت بنانے کیلئے ایوارڈزسے نوازا گیا، ماہرہ تقریب میں سفید رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

ماہرہ نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عربی میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ یہ ایوارڈز حاصل کرکے بے انتہا خوش ہیں ماہرہ کے شکریہ ادا کرنے کے منفرد انداز نے تقریب میں موجود تمام لوگوں کے دل جیت لیے۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/884189398258114560

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔