- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کراچی میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر منیجر قتل
کراچی: شارع قائدین پر نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے بینک مینجر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شارع قائدین پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے بینک مینجر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بینک منیجر باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران ڈاکو بینک سے باہر نکلے تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بینک ڈکیتی ، ڈاکو57 لاکھ روپے لوٹ کرفرار
ایس ایس پی کراچی شرقی عرفان بلوچ کے مطابق بینک ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کی تعداد 4 تھی جب کہ ملزمان نے 30 بور سے فائرنگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بینک کی اپنی سیکیورٹی انتہائی ناقص تھی جب کہ بینک منیجر کو مزاحمت کرنے کے بجائے پولیس کو اطلاع دینی چاہیے تھی تاہم پولیس نے 2 بینک گارڈز کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بینک ڈکیتی میں مینیجر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی سندھ نےکہا کہ دن دیہاڑے کیسے ڈکیتی ہوئی اور اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آیا جب کہ واردات کے وقت علاقہ پولیس کہاں تھی،اس وقت تک کیا پولیس ایکشن ہوئے مجھے رپورٹ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔