- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
فریال مخدوم نے شادی بچانے کیلیے عامر خان سے معافی مانگ لی
نیو یارک سٹی: پاکستانی نژاز برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر عامر خان اور ان کے گھر والوں سے معافی مانگ کر اپنی شادی بچانے کی آخری کوشش کی ہے۔
باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات، رنجشیں اور علیحدگی کی خبریں آئے روز مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، کبھی دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی خامیاں اور برائیاں بیان کرتے ہیں، کبھی عامر فریال اور غیر ملکی باکسر جوشوا کے درمیان تعلقات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آتے ہیں اور کبھی فریال طلاق دینے پر عامر کو برباد کرنے کی دھمکی دیتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے نجی اور گھریلو معاملات دونوں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لے کرآئے جنہیں میڈیا نے خوب مرچ مصالحہ لگاکر شائع کیا اور لوگوں نے چٹخارے لے کرپڑھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فریال اوراینتھنی کے درمیان تعلقات
لیکن اب عامر خان کو کیر ئیر برباد کرنے کی دھمکی سوشل میڈیا پر دینے والی ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے شوہر اور ان کے گھر والوں سے معافی بھی سوشل میڈیا پر ہی مانگی ہے، تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم نے ٹوئٹر پرایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نےان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے سسرالیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا اثر عامر خان پر پڑا لہٰذا میں اپنی ساس، سسر اور ان تمام لوگوں سے جن کا میں نے دل دکھایا ہے معافی مانگنا چاہتی ہوں، میرے ساس سسر پیار، محبت اور عزت کے حقدار ہیں جیسے میرے والدین، میں اس وقت غصے میں تھی لیکن اب مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے۔
— Faryal Makhdoom Khan (@FaryalxMakhdoom) September 20, 2017
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرخان کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دے دی
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی اور آنے والا بچہ کسی ٹوٹے ہوئے گھر میں پرورش پائیں لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمیں اپنے درمیان موجود اختلافات کو بھلاکر ایک نئی شروعات کا آغاز کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے تنازعات کا شکار تھا ، رواں سال کی ابتدا میں فریال نے عامر کے گھر والوں پرتشدد کرنے کا الزام لگایاتھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔