بریٹ لی کل ایکشن میں دکھائی دیں گے

بریٹ لی 11 ماہ بعد کوئی میچ کھیلنے میدان مٰں اتریں گے۔


Sports Desk November 18, 2017
بریٹ لی 11 ماہ بعد کوئی میچ کھیلنے میدان مٰں اتریں گے۔ فوٹو : فائل

سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی کل جوآن بوتھا کے ہمراہ سڈنی گریڈ کرکٹ میں موسمین کی نمائندگی کریں گے۔

41 سالہ پیسر بریٹ لی نے 11 ماہ سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے تاہم کل گریڈ کلب موسمین کی جانب سے ٹوئنٹی 20 میں یواین ایس ڈبلیو اور نارتھ سڈنی کیخلاف میدان سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ موئسس ہینریکس، بین روہیرر، کرس گرین اور ڈونکین میڈینسن بھی رواں ہفتے نیوسائوتھ ویلز میں کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔