سعودی عرب میں نامحرم لڑکی سے ملاقات پر لڑکا گرفتار

ویب ڈیسک  پير 20 نومبر 2017
لڑکے کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور قانون کے مطابق سزا دی جائی گی، پولیس۔ فوٹو : فائل

لڑکے کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور قانون کے مطابق سزا دی جائی گی، پولیس۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی پولیس نے چھپ کر نامحرم لڑکی سے ملاقات اور بات کرنے پر لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں ہفتے انٹرنٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکا دیوار کے پیچھے لڑکی سے ملاقات کررہا تھا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سعودی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کویتی شہری نے دوست کو بیوی بیچ ڈالی

واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور کچھ ہی دنوں بعد پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق واقعہ مکہ کے شہر طائف میں پیش آیا جہاں ایک ریسٹورنٹ  کے پیچھے لڑکا اور لڑکی نے ملاقات کی۔ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ریسٹورنٹ کا ملازم ہے اور لڑکی اسکول کی طالبہ ہے جب کہ لڑکے نے کھانے کے وقفے کے دوران لڑکی سے ملاقات کی۔

https://twitter.com/kingdom_news10/status/931158391342403584

اس خبر کو بھی پڑھیں : مصری شوہر کو زن مریدی مہنگی پڑگئی

پولیس کا کہنا ہے لڑکے کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور قانون کے مطابق سزا دی جائی گی کیونکہ یہ سعودی معاشرے اور قانون کے خلاف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔