انجلینا جولی بننے کے چکر میں خوبرو لڑکی نے اپنا حلیہ بگاڑ دیا 

ایرانی لڑکی نے انجیلینا جولی جیسا دکھائی دینے کے لیے ناصرف 40 کلو گرام وزن کم کیا بلکہ 50 سرجریاں بھی کرواڈالیں


ویب ڈیسک November 29, 2017
40 کلو وزن کم کرنے کے لیے 4 ماہ تک ڈائیٹ کرنا پڑی، ایرانی لڑکی - فوٹو: العربیہ

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی ایرانی مداح نے اپنی آئیڈیل جیسا دکھنے کے چکر میں 50 سرجریاں کرواکر اپنا چہرا بگاڑ دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی 19 سالہ لڑکی جو نہ صرف خود کو ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کا بہت بڑا مداح کہتی ہے بلکہ اپنی اسکرین آئیڈیل جیسا دکھنا بھی چاہتی ہے اور اس کام کے لیے لڑکی کو 50 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروانی پڑگئیں۔



رپورٹس کے مطابق 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی تو نہ بن سکی البتہ ایک مشہور کارٹون کردار 'کارپس برائیڈ' (مردہ دلہن) ضرور بن گئی جو2005 میں ریلیز ہونے والی برطانوی اور امریکی اسٹوپ موشن اینیمیٹڈ میوزکل فلم کا مشہور کردار تھا۔



ایک انٹریو میں ایرانی لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے اپنا وزن کم کرنے کے لیے 4 ماہ تک ڈائیٹ کرنا پڑی جس کے بعد اس نے 40 کلو وزن کم کیا مگر 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی کے بجائے مشہور کارٹون کردار 'کارپس برائیڈ' جیسا دکھتی ہے۔