- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے اسی کی حکومت ہوگی، وزیراعظم
پشاور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا وہ جس کو مینڈیٹ دیں گے اسی کی حکومت ہوگی۔
پشاور میں نیشنل انکیو بیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب حکومت ملی تو پاکستان کرپشن کی وجہ سےبہت پیچھےرہ چکا تھا، انقلاب باتوں اور دعوؤں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے، بدقسمتی سے ہم تنقید کرنا اور لوگوں کو کام سے روکنا جانتے ہیں۔ کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ورنہ گھر جائیں گے لیکن جمہوریت کا سفر ملک میں چلتا رہے گا۔ جمہوریت کے سفر میں آج سے چار پانچ ماہ بعد عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا، آئندہ انتخابات میں عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے اسی کی حکومت ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت اپنی مدت پوری کرے گی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام کرکے دکھایا ہے۔ ہم نے ہزاروں میل طویل موٹرویز بنائیں لیکن حکومت ہر مسئلہ حل نہیں کرسکتی لیکن ہر مسئلے کے حل کے لئے سہولت کار کا کردارادا کرسکتی ہے، دنیا بدل چکی ہے، اب ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہے، نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب سے ہی حل ہوگا، براڈ بینڈ سہولت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہماری حکومت نے تھری اور فورجی کے لائسنس شفاف طریقے سے دیے۔ امید ہے یہ ادارہ آئی ٹی سمیت دوسرے اداروں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔