موسمی فلو وائرس انفلوائنزہ کے 14مشتبہ کیس سامنے آگئے

6 کا تعلق ضلع کورنگی جب کہ 8 کا ضلع ملیر سے ہے.


Staff Reporter January 20, 2018
6 کا تعلق ضلع کورنگی جب کہ 8 کا ضلع ملیر سے ہے۔ فوٹو؛ فائل

موسمی فلو وائرس انفلوائنزہ کے شہر میں 14مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

سیزنل انفلو ائنزہ کمیٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق مشتبہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلیے بھجوادیے گئے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق ضلع کورنگی جب کہ 8 کا ضلع ملیر سے ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسمی فلو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 53 ہوگئی ہے جن میں سے 47جنوری میں رپورٹ ہوئے۔