13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

سعید آباد پولیس نے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان مزمل، اسامہ علی، عامر علی اور محمد عمیر کو پیش کیا۔


Staff Reporter January 24, 2018
واقعے کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں متاثرہ بچی کے والد عبدالشکور کی مدعیت میں درج ہے۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو سعید آباد پولیس نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان مزمل، اسامہ علی، عامر علی اور محمد عمیر کو پیش کیاگیا،عدالت سے تفتیشی افسر نے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 27 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا۔

واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں متاثرہ بچی کے والد عبدالشکور کی مدعیت میں درج ہے،واقعے کا آئی جی بھی نوٹس لے چکے ہیں۔