تاحیات نااہلی سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ختم کرسکتی ہے، اعتزاز احسن

ویب ڈیسک  بدھ 31 جنوری 2018
(ن) لیگ موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم کرانا چاہتی ہے،اعتزاز احسن فوٹو: فائل

(ن) لیگ موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم کرانا چاہتی ہے،اعتزاز احسن فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سینیٹر اعتزاز احسن  کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔

سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے نوازشریف کی نااہلی کی مدت کے معاملے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نا اہلی کوسپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے، اسفند یارولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے، اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوتجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اورپارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا، کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی مدت کیس؛ چیٹنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے، چیف جسٹس

اعتزازاحسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورمریم گروپ کی کوشش ہے کہ عدالت پراتنا دباؤ ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے، حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں، نوازشریف کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ساتھی بھی عدلیہ پر براہ راست حملے کررہے ہیں، طلال چوہدری نے بھی کہا کہ یہ پی سی اوججزہیں، طلال چوہدری ان ججزکوپی سی او قرار دے کر ہٹانے تک کی بات کررہے ہیں۔

سینیٹر اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ دباؤ کا مقصد نااہلی کی میعاد کو انتہائی کم کروانا ہے، (ن) لیگ نا اہلی کی مدت کا معاملہ موجودہ اسمبلی تک لانا چاہتی ہے اور یہ چاہتے ہیں موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم ہوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔