شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ  کی جنوبی کورین صدر کو ملاقات کی دعوت

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 فروری 2018
ملاقات کی دعوت کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ پیو چانگ  نے دی ہے، ترجمان جنوبی کورین صدر : فوٹو : فائل

ملاقات کی دعوت کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ پیو چانگ نے دی ہے، ترجمان جنوبی کورین صدر : فوٹو : فائل

سیئول: جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ترجمان کم ائی کیوم کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ملاقات کی پیش کش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کو ملاقات کے لئے اپنے ملک آنے کی دعوت دی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ترجمان کم ائی کیوم نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملاقات کی دعوت کم جونگ ان کی بہن کم یوجونگ پیو چانگ  نے دی ہے جو جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیئول میں واقع صدارتی محل میں دیئے گئے ظہرانے میں صدر مون جئی سے کم جونگ کی بہن نے نفسِ نفیس ملاقات کی اور کم جونگ ان کا پیغام پہنچایا اور اپنے ملک شمالی کوریا میں آنے کی دعوت دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا سے مذاکرات کا عندیہ

ترجمان کے مطابق صدر مون جئی نے بھی مثبت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور ایسے حالات میں ملاقات کی دعوت انتہائی خوش آئند ہے تاہم پہلے دونوں ممالک کو مل کر حالات سازگار بنانا ہوں گے اور شمالی کوریا کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کا سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سراہوں کے مابین آخری ملاقات 2007 میں ہوئی تھی اور اگر اب جنوبی کورین صدر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کی پیشکش قبول کرلیتے ہیں تو کوریائی ممالک کے سرابراہوں کی  11 سال بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔