فلم ’ریمبو‘ کی شوٹنگ کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 16 فروری 2018
فلم ’ریمبو‘ کی کہانی ڈیوڈ موریل کے ناول ’فرسٹ بلڈ‘  کے کردار ریمبو پر مبنی ہے۔ فوٹو: فائل

فلم ’ریمبو‘ کی کہانی ڈیوڈ موریل کے ناول ’فرسٹ بلڈ‘ کے کردار ریمبو پر مبنی ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’ریمبو‘ کی شوٹنگ کا اعلان کردیا گیا۔

فلم ’ہیرو پنتی‘ سے ڈیبیو کرنے والے ٹائیگر شروف اپنی اداکاری اور مارشل آرٹ کے منفرد فن کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں اور آج کل وہ ’باغی ٹو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد  کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کی شوٹنگ کریں گے جب کہ  ٹائیگر شروف کی ایک فلم ’ریمبو‘ کا گزشتہ برس پوسٹر جاری کیا گیا تھا اب خبر آئی ہے کہ فلم ’ریمبو ‘ کی شوٹنگ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ریمبو‘ کے ہدایت کار سدھارت آنند کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 2019ء کے نومبر میں شروع کی جائے گی فلم کی شوٹنگ کہانی کے لحاظ سے یورپ اور ہیما لیاس میں کی جائے گی جب کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل طور پر تیار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’ریمبو‘  کی کہانی ڈیویڈ موریل کے ناول ’فرسٹ بلڈ‘  کے کردار ریمبو  پر مبنی اور ہالی ووڈ  کی فلم ’ریمبو ‘کا پہلا ہندی سیکوئل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔