سعودی خواتین کو کاروبار کیلیے محرم کی اجازت کی شرط ختم

ویب ڈیسک  اتوار 18 فروری 2018
سعودی حکومت نے خواتین کو خودکفیل بنانے کا موقع دیا ہے،فوٹو:فائل

سعودی حکومت نے خواتین کو خودکفیل بنانے کا موقع دیا ہے،فوٹو:فائل

ریاض: سعودی حکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کئی دہائیوں سے مملکت میں رائج سخت گارجین سسٹم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب خواتین اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے شوہر، محرم یا ولی سے اجازت لینے کی پابندی نہیں ہوں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب کا خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان

وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی خواتین اپنے طور پر بغیر کسی رشتے دار کی اجازت کے ذاتی کاروبار چلانے کی اہل ہیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

سعودی حکومت نے مملکت کی خواتین پر پابندیوں میں نرمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے باوقار روزگار فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔