ایم کیو ایم بہادر آباد کی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ نے پی آئی بی گروپ کی جانب سے کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں،فاروق ستار گروپ نے جعلی الیکٹرول رولز پر انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، یہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں، یہ کسی گروپ کے الیکشن ہو سکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا

درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ پی آئی بی گروپ ایم کیو ایم پاکستان نہیں، یہ ٹیسوری گروپ یا کوئی اور ہو سکتا ہے ایم کیو ایم نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔