دبئی پولیس کو 15 کروڑ روپے چرانے والے سیکیورٹی گارڈ کی تلاش

ملزم نے باتھ روم جانے کا کہا اور اپنے ساتھ پیسوں کا بیگ بھی لے گیا، سیکیورٹی گارڈ


ویب ڈیسک March 08, 2018
ملزم نے باتھ روم جانے کا کہا اور اپنے ساتھ پیسوں کا بیگ بھی لے گیا، سیکیورٹی گارڈ - فوٹو؛ فائل

KARACHI: دبئی پولیس اے ٹی ایم مشین میں پیسے رکھنے کے دوران 15 کروڑ روپے چرانے والے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو تلاش کررہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے علاقے ڈیرا میں واقع شاپنگ مال میں ایک سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھی گارڈ کو دھوکا دے کر 50 کروڑ روپے ( 5 ملین درہم) لے اڑا، چوری کا واقعہ عین اس واقعہ پیش جب نجی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ شاپنگ مال کے اے ٹی ایم مشین میں پیسے رکھنے کے لئے آئے تھے۔

سیکیورٹی گارڈ نے دبئی پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ شاپنگ مال کی اے ٹی ایم میں پیسے رکھنے کے دوران ملزم نے باتھ روم جانے کا کہا اور اپنے ساتھ پیسوں کا بیگ بھی لے گیا۔ بعد ازاں طویل انتظار کے بعد کمپنی کو آگاہ کیا گیا جب کہ گارڈ نے کہا کہ مجھے ملزم گارڈ کی جانب سے چوری کی منصوبہ بندی کا کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس معاملے میں ملوث ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 20 سال کا افریقی باشندہ ہے جوکہ حال ہی میں سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی ہوا تھا جب کہ سیکیورٹی گارڈ اور دیگر تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ چوری انفرادی عمل ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے آنے جانے کے تمام راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔