امریکا میں پیدل چلنے والوں کیلیے بنایا گیا پل گرنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، فوٹو: ٹوئٹر

پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، فوٹو: ٹوئٹر

میامی: امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل اچانک گرگیا جس کے نیچے آکر ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پل گرنے کے سبب کم ازکم 5 افراد زخمی ہوگئے، پل کو کچھ روز قبل ہی فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نصب کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔