KARACHI:
فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ سندھ میں انتخابات کے موقع پر پیسہ بھی چلے گا اور ڈنڈا بھی۔
راجہ ہاؤس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ اگر نگراں حکومت کی مدت بڑھائی گئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر سندھ میں پیسہ بھی چلے گا اور ڈنڈا بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے انتظامی افسران عہدوں پر بیٹھے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کا کوئی بھی وزیر اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتا، ارباب غلام رحیم اور ہم مل کرچلیں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کوانتخابات کی ضرورت ہے،پہلی مرتبہ گڑھی خدابخش میں بھٹو کی برسی کا اجتماع نہیں ہوا جس پرنظریاتی کارکنوں کو سوچنا ہوگا۔