ایئر ہوسٹس سیلفی معاملہ؛ نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک  بدھ 4 اپريل 2018
کل کی تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں، نعیم بخاری۔ فوٹو : فائل

کل کی تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں، نعیم بخاری۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں، ٹی وی پر اپنے ریمارکس کی وضاحت بھی کردی تھی، پہلے بھی میری گفتگو میڈیا میں موضوع بحث بن گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیس وکیل نہیں موکل ہارتا ہے یہ جملہ بھی میڈیا کی زینت بنا جب کہ خود کو اسٹپنی وکیل کہنا بھی میڈیا نے ہائی لائٹ کیا لہذا کل کی تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نعیم بخاری کو چیف جسٹس کی تصویر پراعتراض

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔