قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر پر ن لیگ کے دو مقامی رہنما گرفتار

عدلیہ مخالف ریلی میں شریک مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکان اسمبلی گرفتاریوں کے ڈر سے روپوش ہوگئے


ویب ڈیسک April 18, 2018
گرفتار رہنماوں نے ججز کیخلاف نعرے بازی بھی کی،فوٹو:اسکرین گریب

قصو ر میں عدلیہ مخالف تقاریر اور معزز ججز کو مغلظات بکنے پر مسلم لیگ(ن) کے دو مقامی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے نہ صرف عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں بلکہ نازیبا نعرے بھی لگوائے۔ عدلیہ مخالف ریلی میں (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ اور رکن پنجاب اسمبلی نیم صفدر انصاری بھی شریک ہوئے جنہوں نے شرکاء کے ساتھ مل کرعدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اورمریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

عدلیہ مخالف ریلی کی خبریں نشر ہوئیں تو پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران (ن) لیگ کے دو رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے ایک درجن اہلکاروں نے گھر سے چیئرمین بیت المال ناصر خان اور ضلعی نائب صدر (ن) لیگ جمیل احمد خاں کو گرفتار کیا۔

اسے بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم، وزیراعظم کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی

دوسری جانب گرفتاریوں کے ڈر سے احتجاج میں شریک ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی روپوش ہوگئے ہیں جن کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں