اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعرات 26 اپريل 2018
3 ملزمان گرفتار، درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف فوٹو:فائل

3 ملزمان گرفتار، درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف فوٹو:فائل

 اسلام آباد: دارالحکومت سے کم سن بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذموم دھندہ کرنے والا ایک گروہ کے کارندے پکڑے گئے ہیں۔ اس گروہ کے غوری ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں ٹھکانے ہیں۔  دو روز قبل شہر میں اغواء ہونے والی نویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کرایا گیا تھا جس کے بعد اس گروہ کا پردہ چاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ

ملزمان نے دوروز قبل نویں جماعت کی ایک طالبہ کو اسکول سے اغواء کیا۔ طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج کرادیا جس پر تھانہ آبپارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر بچی کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان نے اغواء کرکے بچی کو غوری ٹاوٴن میں بند کرکے رکھا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران اغواء کار گروہ کے تین کارندے بھی گرفتار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کے کمروں سے دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں

ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کے سامنے درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے،

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔