بالی ووڈ میں اداکارائیں ہر حد سے گزرجانے کو تیار ہوتی ہیں، راکھی ساونت

ویب ڈیسک  منگل 1 مئ 2018
فلم انڈسٹری میں جنسی زیادتی نہیں سب کچھ رضامندی سے ہوتا ہے، راکھی ساونت

فلم انڈسٹری میں جنسی زیادتی نہیں سب کچھ رضامندی سے ہوتا ہے، راکھی ساونت

 ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کی ابتداء میں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے جن پروڈیوسر اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا وہ سب مجرم ہیں لیکن اس بات میں بھی صداقت ہے کہ فلم انڈسٹری میں ہر موڑ پر جنسی کرپشن ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ نوجوان لڑکیاں مستقبل بنانے کے خاطر ہر حد سے گزر جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ یہ بھی کہتی ہیں کہ کچھ بھی کرلو لیکن کام دے دو اب اس میں پروڈیوسر کی کیا غلطی ہے جب کہ فلم انڈسٹری میں کسی کے ساتھ بھی جبراً عصمت دری نہیں ہوتی بلکہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ سب رضامندی سے ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پرھیں: سروج خان کو ہراسانی کی ذمہ دار خواتین کو قرار دینے پر معافی مانگنی پڑ گئی

آئٹم گرل نے کہا کہ بالی ووڈ کے لوگ آنکھوں کے سامنے ہوئی جنسی ہراسانی کے خلاف سچ بولنے سے بھی ڈرتے ہیں لیکن میں سروج خان کی حمایت کرتی ہوں اور داد دیتی ہوں کہ انہوں نے اتنی ہمت والا کام کیا اور دنیا کو سچ بتایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔