- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
چین میں 32 ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی
بیجنگ: چین کے مسافر بردار طیارے کی دورانِ پرواز 32 ہزار فٹ بلندی پر ونڈ اسکرین ٹوٹنے کے باعث ہچکولے کھاتے جہاز کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ زمین پر اتار لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فضائی کمپنی کے ایئر بس A319 طیارے کی ونڈ اسکرین دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث معاون پائلٹ کاک پٹ سے باہر کی جانب کھنچا چلا جا رہا تھا جب کے جہاز ہچکولے کھانے لگا، طیارہ تیزی سے 24 ہزار فٹ نیچے کی جانب آنے لگا جب کہ انتہائی شور کی وجہ سے کنٹرول ٹاور کی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی تاہم اس دوران پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروادی۔
مسافر طیارے میں 119 افراد سوار تھے جو پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کے باعث محفوظ رہے تاہم معاون پائیلٹ کو ونڈ اسکرین کے ٹکڑے لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں جب کے 17 مسافروں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس میں سے کسی کو بھی غیر معمولی چوٹیں نہیں آئی ہیں۔ بحفاظت لینڈنگ کرانے پر سوشل میڈیا پر طیارے کے پائلٹ کی تعریف کی جا رہی ہے۔
جہاز ساز کمپنی ایئر بس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم کو چین روانہ کر رہے ہیں جو اپنی رپورٹ مرتب کر کے پیش کریں گے جس کی بنیاد پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا اور معیار میں کمی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی دوسری جانب چین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔