باکس پیٹیس

ویب ڈیسک  منگل 22 مئ 2018
 باکس پیٹیس بنایئے اوررمضان میں افطارکا مزہ دوبالا کیجیئے۔ فوٹو: فائل

باکس پیٹیس بنایئے اوررمضان میں افطارکا مزہ دوبالا کیجیئے۔ فوٹو: فائل

رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں روزے دارکی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا دستر خوان مختلف چیزوں سے بھرا ہوا ہو، اس بار آپ بھی اپنے دستر خوان میں باکس پیٹیس کا اضافہ کیجیئے اورمنفرد ذائقے کا مزہ لیجیئے۔

اجزا:

سموسے کی پٹیاں: 10 عدد

چکن کا قیمہ: ایک پاؤ

شملہ مرچ: چھوٹی ایک عدد

بند گوبی: چھوٹے سائز کی آدھی

چھوٹی ہری مرچ: 3 عدد

پسی ہوئی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچہ

نمک: آدھا چائے کا چمچہ

اجینوموتو: آدھا چائے کا چمچہ

پسا ہوا گرم مصالحہ: ایک چوتھائی چائے کا چمچہ

سویا ساس: 3 کھانے کے چمچے

تیل: 4 کھانے کے چمچے

چیز سلائس: 4 عدد

ترکیب:

تیل گرم کرکے چکن کا قیمہ ڈال کر5 منٹ کے لیے بھون لیجیئے، پھر اس میں کالی مرچ، ہری مرچ، باریک کٹی ہوئی شملہ اور بند گوبی، نمک، اجینوموتو، پسا ہوا گرم مصالحہ، سویا ساس ڈال کر مکس کرلیں اورچولہا بند کردیجیئے تاکہ سبزی کچی کچی رہے۔

اب سموسے کی 2 پٹیاں لیں، پھرایک دوسرے کے اوپربالکل پلس (+) کی طرح رکھیں، بیچ میں تیارکیا ہوا آمیزہ رکھیں، پھراس پرایک چیزسلائس رکھیں اور لئی کی مدد سے چکورپیٹس بنالیجیئے.

8 عدد سموسوں کی پٹیوں کی مدد سے 4 باکس پیٹس بن جائیں گے۔ چاروں باکس پیٹیس کو گرم گرم تیل میں صرف 2 سے 3 منٹ کے لیے فرائی کیجیئے اور رمضان میں افطار کا مزہ دوبالا کیجیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔