شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک  بدھ 30 مئ 2018
زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک مومن اور سپاہی سلیم شامل ہیں جب کہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔