- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
نیب ریفرنسز؛ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کیس سے الگ ہوگئے
اسلام آباد: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور ان کی ٹیم نیب ریفرنسزسے علیحدہ ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے عدالت سے وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کردی۔ خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف تینوں نیب ریفرنسز کا ٹرائل 6 ہفتوں میں مکمل کرنے سے متعلق ان کے موقف کو تسلیم نہیں کیا اورحکم دیا کہ ایک ماہ میں ریفرنسز کا فیصلہ کریں۔ عدالت عظمیٰ نے عدالتی اوقات کے بعد بشمول ہفتہ اوراتوار بھی کام کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت بھی ایک ماہ میں نہیں انصاف کرسکتی۔ اس لئے ایسے حالات میں وہ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
فاضل جج اور نواز شریف کا مکالمہ
خواجہ حارث کے وکالت نامہ واپس لینے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کوروسٹرم پربلایا اوراستفسار کیا کہ آپ کے وکیل نے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، اب کس کو وکیل رکھیں گے، خواجہ صاحب کو راضی کرلیں جس پرنوازشریف نے کہا کہ اس حوالے سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔ جس پرجج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ کل کیس مقرر ہے، آپ کل تک نئے وکیل کا سوچ لیں۔ کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے احتساب عدالت کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تینوں ریفرنسز کا ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی 6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ کیس کے باعث ملزمان بھی پریشان ہیں اور قوم بھی ذہنی اذیت کا شکار ہے، اب ان کیسز کا فیصلہ ہونا چاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔