قطر نے پاکستانیوں کے لیے 30 دن کا مفت ویزا آن ارائیول بحال کردیا

سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی مسافروں کو چار بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گی


ویب ڈیسک November 01, 2026

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے 30 دن تک مفت سیاحتی ویزا آن ارائیول کی سہولت کی تصدیق کردی ہے۔

قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری زیادہ سے زیادہ 30 دن تک قیام کرسکتے ہیں، تاہم قیام کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے دورانیے سے بھی منسلک ہوسکتی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی مسافروں کو چار بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گی جو کہ درج ذیل ہیں:

پاسپورٹ کی مدت کم از کم 3 ماہ باقی ہو.

پاسپورٹا آگے کے سفر کا کنفرم ٹکٹ موجود ہو۔

ہوٹل کی بکنگ صرف قطر کے سرکاری پلیٹ فارم Discover Qatar کے ذریعے کی گئی ہو؛ دیگر ویب سائٹس کی بکنگ قبول نہیں ہوگی۔

کسی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے صحت کا بیمہ حاصل کیا گیا ہو۔