خیبرپختون خوا کے 177 انتظامی افسران تبدیل کرنے کی منظوری

خیبرپختونخوا کے کسی افسر کی خدمات وفاق کو واپس نہیں کی گئیں۔


ویب ڈیسک June 21, 2018
خیبرپختونخواہ کے کسی افسر کی خدمات وفاق کو واپس نہیں کی گئیں۔ : فوٹو : فائل

الیکشن سے قبل خیبرپختون خوا حکومت نے 177 انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 177 انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جن افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں 20 سیکرٹریز، 38 اسسٹنٹ کمشنر ڈائریکٹرز، 22 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈپٹی سیکرٹریز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، 5 آر پی اوز، 29 ایس پیز اور ڈی ایس پیز شامل ہیں۔ تاہم خیبرپختونخواہ کے کسی افسر کی خدمات وفاق کو واپس نہیں کی گئیں۔