چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن جیتیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  اتوار 24 جون 2018

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے خلاف پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا تاہم وہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں انشاء اللہ قلم دوات اور بلا جیتے گا، حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی جانب بڑھنا چاہیے، ہمارا مقابلہ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ ہے جب کہ ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ بھی جلد آنے والا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری وجہ سے لیگی دھڑوں میں صلح ہوئی، انتخابی مہم جاری ہے اور آخری 10 دن سائیکل پر انتخابی مہم چلاؤں گا۔ چوہدری نثار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا، چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن جیتیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔