- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
عورتوں کے ساتھ بدترین سلوک میں بھارت کا پہلا نمبر
لندن: بھارت کو خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے والا، دنیا کا بدترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرزکی جانب سے خواتین کے ساتھ سلوک پرایک سروے کیا گیا جو 550 افراد پر مشتمل تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیرمیں اشتعال انگیزی اور بربریت کا کھلے عام مظاہرہ کرنے والا ملک بھارت، خواتین کے ساتھ بھی برے سلوک پر دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھارت کا پہلا نمبر ہے۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ برے سلوک میں جنسی غلامی، گھریلو و جسمانی تشدد، زبردستی کام کرنے پرآمادہ کرنا، زبردستی شادی کروانا وغیرہ شامل ہیں جب کہ 7 سال قبل اسی سروے میں بھارت کا نمبر ساتواں تھا۔
رائٹرز سروے کے مطابق پہلے نمبر پربھارت، دوسرے نمبر پرافغانستان، تیسرے نمبر پر شام، چوتھے نمبر پر صومالیہ، پانچویں نمبر پر سعودی عرب، چھٹے نمبر پر پاکستان، ساتویں نمبر پر عوامی جمہوریہ کامبو، آٹھویں نمبر پر یمن، نویں نمبر پر نائیجیریا جب کہ دسویں نمبر پر امریکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔