- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 19 افرادہلاک
بیجنگ: چین کے صوبے شیوآن میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شیوآن کے صنعتی ایریا میں واقع کیمیکل بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پلانٹ میں کام کرنے والے 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ پلانٹ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گیا۔ فیکٹری کے بقیہ حصے کو کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے خالی کرالیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ آتشی کیمیکل کو دھماکے کی جگہ سے ہٹادیا گیا ہے۔ ریسکیوادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والے ملازمین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بیجنگ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فیکٹری میں دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ہماری پہلی ترجیح امدادی کاموں کی تکمیل ہے اس کے بعد ماہرین پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور فیکٹری انتظانیہ غفلت کی مرتکب پائی گئی تو ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔