- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
لاہور: ملک کے نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے۔
1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے پاکستانی اسٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ البیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 70 کی دہائی میں لاہور سے کیا۔ انہوں نے پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی اور ٹی وی پر انہوں نے پنجابی زبان کے کھیل ’ اک سی بادشاہ‘ میں اکبراعظم کا کردار کیا۔ یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا۔ ڈرامے میں البیلا کا کردار بہت سراہا گیا۔ ڈرامے میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے بعد ان کی جوڑی نے پھر اسٹیج ڈراموں میں بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔ البیلا نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔
البیلا نے 200 سے زیادہ فلموں میں بھی کام کیا، فلم ’’وارداتیا‘‘ واحد فلم ہے جس میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ البیلا 17 جولائی 2004 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔