پشاور میں کرپشن کے الزام میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے 2 ملازم گرفتار

جہانگیر شہزاد  جمعـء 27 جولائی 2018
ملزمان نے سابق وائس چانسلر کے ساتھ مل کر سب اسٹینڈرڈ خریداری کی ، نیب فوٹو: ایکسپریس نیوز

ملزمان نے سابق وائس چانسلر کے ساتھ مل کر سب اسٹینڈرڈ خریداری کی ، نیب فوٹو: ایکسپریس نیوز

پشاور: نیب نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں خرد برد کے الزام میں 2 ملازم گرفتار کرلیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا نیب نے گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے دو ملازمین پیر اسفندیار اور شفیق اللہ کو لاکھوں روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اسفندیار اور شفیق اللہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعینات تھے، ملزمان نے مردان کی یونیورسٹی میں آئی ٹی ، فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی خرد برد کی، دونوں ملزمان نے سابق وائس چانسلر کی ایما پر لاکھوں روپے کا غیر معیاری سامان خریدا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔