دریائے سندھ میں 2 کشتیاں ٹکراگئیں21 افراد ڈوب گئے2 ہلاک

16افراد نے کنارے پر پہنچ کرجان بچائی،4کو غوطہ خوروں نے نکالا، متوفی بھائی تھے.


Numainda Express May 18, 2013
16افراد نے کنارے پر پہنچ کرجان بچائی،4کو غوطہ خوروں نے نکالا، متوفی بھائی تھے. فوٹو/فائل

PESHAWAR: دریائے سندھ میں زائرین کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے21 افراد دریا میں گرگئے۔

16 افراد تیر کر کنارے پر پہنچ گئے، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا، بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ ایک بچے کی لاش دریا سے نکالی گئی۔ اطلاع پر روہڑی پولیس اور غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونیوالے دونوں بچے آپس میں بھائی ہیں۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب ایم پی اے سلیم بندھانی اور ایم کیو ایم سکھر کے زونل انچارج قطب الدین دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ دریا کنارے پہنچ گئے جہاں انھوں نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار اور ہلاک ہونیوالے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔