پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر 33 برس کے ہوگئے

پاکستان اوربھارت میں بےشمارایوارڈزحاصل کرنے والےعلی ظفر کو ایشیا کے پُرکشش مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے.


ویب ڈیسک May 18, 2013
علی ظفر اب تک تیرے بن لادن کے علاوہ لو کا دی اینڈ، میرے برادرکی دلہن، لندن پیرس نیو یارک اور چشمے بدور میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوا چکے ہیں. فوٹو : فائل

ISLAMABAD:

چھنوبوائے کے نام سے مشہور پاکستانی گلوکار،موسیقار،اداکار اورماڈل علی ظفر آج 33ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔


18 مئی1980کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے شوبز کیرئیر کا آغاز اداکارہ و ہدایت کارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت کے لیے گانا"جگنوؤں سے بھرلوں آنچل"ریکارڈ کرواکے کیاتاہم انہیں اس شعبے میں کامیابی اپنی پہلی البم حقہ پانی کے گانے"چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے"سے ملی۔


پاکستان میں کئی گانوں سے شہرت پانے والے علی ظفر نے بھارت میں کیریئر کاآغاز ہدایت کار ابھیشک شرما کی کامیڈی فلم"تیرے بن لادن "سے کیاجس نے راتوں رات پاکستان سمیت بھارت کا بھی اُبھرتا ہوا اسٹار بنادیا,تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد علی ظفر نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، انہیں پے درپے بھارتی فلموں کی پیشکش ہونے لگی، علی ظفر اب تک تیرے بن لادن کے علاوہ لو کا دی اینڈ، میرے برادرکی دلہن، لندن پیرس نیو یارک اور چشمے بدور میں کام کرکے صلاحیتوں کا لوہامنوا چکے ہیں، اور مزید تین سے چار فلموں کی شوٹنگ جاری ہے۔


پاکستان اور بھارت میں بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو ایشیا کے پُرکشش مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے،حال ہی میں انہیں بھارت کے معتبر فلمی ایوارڈ ''دادا صاحب پھالکے''سے بھی نوازا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں