اٹلی میں پُل گرنے سے 35 افراد ہلاک متعدد زخمی

پُل ٹوٹنے کے وقت کئی گاڑیاں اس پر سے گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے


ویب ڈیسک August 14, 2018
پلُ ٹوٹنے کے وقت کئی گاڑیاں اس پر سے گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے،فوٹو:سوشل میڈیا

اٹلی کے مصروف ترین موٹروے پر پُل گرنے سے 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شہر جنووا میں زمین سے 100 میٹر اونچائی پر بنا رابطہ پُل کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پُل ٹوٹنے کے وقت کئی گاڑیاں اس سے گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے۔

https://twitter.com/BattelliSergio/status/1029306695586066433

اٹلی کے وزیرٹرانسپورٹ نے پل گرنے کے واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے جب کہ یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ٹوئٹر پیغام میں سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمددری کیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلُ کے ملبے کے نیچے کئی گاڑیاں دبی ہوئی ہیں، یہ پل ''پونتے موراندی'' کے نام سے جانا جاتا ہے کہ جو کہ اے 10 موٹروے کے ذریعے جنووا کو دیگر شہروں سے جوڑتا ہے ۔

مقبول خبریں